”بہت جلد کچھ حقائق سامنے آنے والے ہیں کیونکہ۔۔“ نجی ٹی وی کے رپورٹ کی گمشدگی پر سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا 

”بہت جلد کچھ حقائق سامنے آنے والے ہیں کیونکہ۔۔“ نجی ٹی وی کے رپورٹ کی گمشدگی ...
”بہت جلد کچھ حقائق سامنے آنے والے ہیں کیونکہ۔۔“ نجی ٹی وی کے رپورٹ کی گمشدگی پر سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے صحافی علی عمران سید لاپتہ ہو گئے ہیں جس پر کچھ دیر قبل مریم نوازشریف نے بھی تبصرہ کیا تاہم اب سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”مصطفیٰ نواز کھوکھر صاحب اس وقت بلاول صاحب کے ساتھ شمالی علاقہ جات میں ہیں انہوں نے آج صبح فون پر مجھ سے علی عمران سید کے متعلق تفصیلات لے کر بلاول صاحب کو بتائیں اور پھر انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کی ،پولیس ذرائع کے مطابق بہت جلد کچھ حقائق سامنے آنے والے ہیں۔“

یاد رہے کہ مریم نوازشریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیو نیوز کے ایک صحافی کو غائب کر دیا گیاہے جن کا نام غالبا علی عمران ہے ، میرے سننے میں یہ بات آئی ہے کہ شائد انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو جاری کر دیا تھا تو ان کو اٹھا کر لے گئے ، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے ، آپ نے میرے کمرے میں جس طرح حملہ کر کے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیاہے اس سے آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے۔

مزید :

قومی -