لڑکی پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کو ملنے آئی تو ہوٹل میں کھانے کا بل 4 لاکھ روپے بن گیا پھر لڑکے نے کیا کیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی 

لڑکی پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کو ملنے آئی تو ہوٹل میں کھانے کا بل 4 لاکھ ...
لڑکی پہلی مرتبہ اپنے بوائے فرینڈ کو ملنے آئی تو ہوٹل میں کھانے کا بل 4 لاکھ روپے بن گیا پھر لڑکے نے کیا کیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی 

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں اپنی گرل فرینڈ کو ڈنر پر لے جانے والا بوائے فرینڈ کھانے کا بِل دیے بغیر ہی فرار ہوگیا۔

یہ ایک بلائنڈ ڈیٹ تھی اور اس سے قبل لڑکا لڑکی دونوں صرف فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی ایک دوسرے کے رابطے میں تھے۔گرل فرینڈ اپنے بوائے فرینڈ کی فراغ دلی کو پرکھنے کے لیے پہلی ڈیٹ پر اپنی 23 دوستوں کو بھی ساتھ لے آئی تھی۔بعد ازاں سب نے مل کر کھانا آرڈر کیا جب کہ کھانا کھانے کے بعد جب ریسٹورینٹ والوں نے لڑکی کے بوائے فرینڈ کو بِل پکڑایا تو اس کے ہوش اڑ گئے۔

اس بلائنڈ ڈیٹ کا بِل 19 ہزار 800 چینی یوآن بنا جو کہ پاکستانی لگ بھگ 4 لاکھ سے زائد روپے بنتے ہیں۔اس رقم کو دیکھنے کے بعد بوائے فرینڈ فرار ہوگیا جس کے بعد یہ رقم بلآخر اس کی گرل فرینڈ کو ہی ادا کرنی پڑی۔

بعدازاں لڑکی اس واقعے کی شکایت کرنے پولیس سٹیشن پہنچی اور اس معاملے پر چینی پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور انہوں نے فرار ہونے والے لیو نامی شخص کو ڈھونڈ نکالا۔پولیس نے لیو کو 2 لوگوں کا بل ادا کرنے کو کہا جب کہ بقیہ 15 ہزار 402 یوآن کا بل لڑکی کو ہی ادا کرنا پڑا جو اپنے ساتھ اپنی دوستوں کو لائی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -