ڈریپ نے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری پراڈکٹس کے بارے میں میڈیکل الرٹ جاری کردیا

ڈریپ نے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری پراڈکٹس کے بارے میں میڈیکل الرٹ جاری کردیا
ڈریپ نے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری پراڈکٹس کے بارے میں میڈیکل الرٹ جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈریپ نے ملاوٹ شدہ و غیر معیاری پراڈکٹس کے بارے میں میڈیکل الرٹ جاری کردیااورمتعلقہ کمپنیوں کو پراڈکٹس کے سٹاک مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ڈریپ نے کہاہے کہ سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے پراڈکٹس کو ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قراردیدیا، پراڈکٹس میں گلاس کے ذرات پائے گئے ہیں،ادویہ ساز کمپنیاں تمام سیلز آفیسرز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کرے،تمام فارمیسز، ہسپتال، سیل پوائنٹس اور یوزرز سے یہ پراڈکٹس واپس لیا جائے،ڈریپ کا مزید کہناتھا کہ پراڈکٹس کو واپس اٹھاکر 7 روز میں عملدرآمدی رپورٹ جمع کرائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -