پی ڈی ایم کل کوئٹہ میں پاور شو کرے گی 

پی ڈی ایم کل کوئٹہ میں پاور شو کرے گی 
پی ڈی ایم کل کوئٹہ میں پاور شو کرے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ کل کوئٹہ میں ہو گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کےلئے ایوب سٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسے کی سکیورٹی کےلئے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
کوئٹہ بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان گزشتہ شب قلات پہنچ گئے اس کے علاوہ محمود خان اچکزئی، عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے 10 رکنی وفد کے ہمراہ کوئٹہ روانہ ہوگئیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے کل کوئٹہ پہنچیں گے اور اگر وہ کوئٹہ نہیں پہنچے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔