نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں
نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

  

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران نے شاید کراچی واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے۔

کوئٹہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ برطانیہ عمران خان کی بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا، وہاں قانون چلتا ہے، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، کوئٹہ کے جلسے میں نواز شریف بھی تقریر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے لیکن حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔

مریم نواز نے ایک بار پھر کہا کہ کراچی واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتا ہے، سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی، سب کو علم ہے، کراچی واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے، ایک رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نے شاید سی سی ٹی وی ویڈیو ائیر کی تھی جس پر انہیں اٹھا کر لے گئے، یہ بہت افسوس کی بات ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ میرےکمرے پر حملہ کر کے کیپٹین صفدر کی گرفتاری کر کے آپ نے بہت بدنامی کما لی، جس طرح آپ نے آئی جی کو اٹھایا، جیسےآپ نے پولیس فورس کو صوبے کو انڈر مائن کیا، اس سے بھی آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اغوا کر کے اور لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ بہت غلط بات ہے اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔

یادرہے کہعلی عمران جمعہ سے لاپتا ہیں اور میڈیارپورٹس میں بتایا گیا کہ علی عمران شام 7 سے 8 بجے کے درمیان اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں واپس آجائیں گے، تاہم وہ اب تک گھر نہیں آسکے۔

مزید :

قومی -