ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کردی

ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کردی
ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ویب ڈیسک)  ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر پر پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے بغداد میں ایرانی سفیر کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد رد عمل میں امریکی سفیر پر پابندی عائد کی ہے۔ایران نے عراق میں تعینات امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر کے اقدامات کو ایرانی خلاف دہشتگردانہ عمل قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر سمیت دو امریکی سفارتکار ایرانی حکومت اور شہریوں کے مفادات کے خلاف منصوبہ بندی، فنانسنگ اور دہشتگردانہ عمل میں ملوث ہیں۔

ایران نے مزید الزام عائد کیا کہ امریکی سفارتکار ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں جن میں میتھیو ٹیولیر کے دو نائب بھی شامل ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عراق کے لیے امریکی سفیر میتھیو ٹیولیر کا جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں مرکزی کردار تھا اور وہ ایرانی شہریوں کے خلاف پابندیاں لگارہے ہیں۔