عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے مختلف جماعتوں کے رابطے، بڑی پیشکش لیکن کیا ناراض رہنما اب پارٹی بھی چھوڑرہے ہیں؟ فیصلہ سنا دیا

عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے مختلف جماعتوں کے رابطے، ...
عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے مختلف جماعتوں کے رابطے، بڑی پیشکش لیکن کیا ناراض رہنما اب پارٹی بھی چھوڑرہے ہیں؟ فیصلہ سنا دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خیبر پختونخوا میں دیرینہ ساتھی اور رکن اسمبلی عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،رکن اسمبلی کو پرکشش عہدوں کی پیشکش بھی کر دی، عاطف خان نے رابطوں کی تصدیق کردی۔

دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے موجود رکن اسمبلی اورسابق سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان سے بڑی سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے ،عاطف خان کوسیاسی جماعتوں کی طرف سے پرکشش عہدے کی پیشکش بھی کردی۔سابق سینئروزیرعاطف خان نے سیاسی جماعتوں کے رابطوں کی تصدیق کی ،ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتوں نےرابطہ کیا ہے اور مختلف جماعتوں سے آفر ملی ہے۔

سابق وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میراگھر ہے،چند لوگ چاہتے ہیں کہ میں اپنا گھرچھوڑدوں،کسی صورت پی ٹی آئی اورعمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

مزید :

قومی -سیاست -