بھارت میں چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایسا ظلم ڈھا دیا گیا کہ انسانیت ہی کانپ اٹھی 

بھارت میں چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایسا ظلم ڈھا دیا ...
بھارت میں چھ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ایسا ظلم ڈھا دیا گیا کہ انسانیت ہی کانپ اٹھی 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی صوبہ پنجاب کے علاقہ ٹنڈا گاﺅں میں چھ سالہ معصوم بچی کو دو افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاہے جن کے نام سرپریت سنگھ اور اس کے دادا سرجیت سنگھ ہیں ،یہ دونوں افراد جلال پور گاﺅں کے رہائشی ہیں ، انہیں جنسی زیادتی ، قتل اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں حراست میں لیا گیاہے ، لڑکی آدھی جلی ہوئی لاش ان دونوں کے تبیلے سے ملی ہے ۔

چھ سالہ بچی مزدور مہاجر کی بیٹی تھی جو کہ اسی گاﺅں کا رہائشی ہے ، لڑکی کے والد کا موقف ہے کہ دونوں افراد بچی کو اٹھا کر اپنے گھر لے گئے جہاں انہوں نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔عدالت نے دونوں مشتبہ افراد کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -