حریم شاہ کی پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی 

حریم شاہ کی پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی 
حریم شاہ کی پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی 
کیپشن:    سورس:   Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )معروف پاکستان ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر سے اینٹری مار دی ہے کیونکہ ان کی معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کی جوتی پہن رکھی ہے جبکہ ہمایوں سعید ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ پہنے اور جیبوں میں ہاتھ ڈالے سیدھے کھڑے ہیں ، ویڈیو سے محسوس ہوتاہے کہ دونوں ایک خوبصورت تصویر کیلئے پوز دے رہے ہیں ، اس موقع پر حریم شاہ اور ہمایوں سعید کے درمیان مختصر لفظوں کا تبادلہ بھی ہوتاہے ۔

ہمایوں سعید کو حریم شاہ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنوانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ،سوشل میڈیا پر اس وقت اس ویڈیو کو ساڑھے تین لاکھ سے زائد لوگوں نے لائیک کیاہے ۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کی ماضی میں پاکستان کی سیاسی شخصیات کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں جن میں شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک اکثر اوقات ویڈیوز میں ایک ساتھی دیکھی جاتی تھیں تاہم اب عرصہ گزر گیا ان کی ایک ساتھ کوئی ویڈیوز سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

View this post on Instagram

#hareemshah video with superstar #humayunsaeed goes viral ????????????

A post shared by Hira Mani (@hiramani.pk) on

مزید :

تفریح -