پنجاب پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے کتنے کروڑ روپے مانگ لئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پنجاب پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے کتنے کروڑ روپے مانگ لئے؟ ...
پنجاب پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے کتنے کروڑ روپے مانگ لئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے طلب کئے جانے والے تین کروڑ روپے سیکیورٹی اقدامات اور اس مقصد کیلئے تعینات کئے جانے والے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ اور کھانے پر بھی خرچ ہوں گے جبکہ پولیس کو خاردار تاروں کی بھی ضرورت ہے۔ 
ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) آفس پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز جاری کرے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سیریز کے اختتام کے بعد یہ رقم آئی جی آفس کو دے گا۔ 

مزید :

کھیل -