لیگی رہنماﺅں کی جانب سے مریم نواز کی کوئٹہ جاتے ہوئے دوران سفر طیارے میں سالگرہ منائی گئی 

لیگی رہنماﺅں کی جانب سے مریم نواز کی کوئٹہ جاتے ہوئے دوران سفر طیارے میں ...
لیگی رہنماﺅں کی جانب سے مریم نواز کی کوئٹہ جاتے ہوئے دوران سفر طیارے میں سالگرہ منائی گئی 

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی نائب صدر مریم نواز کی کوئٹہ جاتے ہوئے طیارے میں سالگرہ منائی گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلئے بذریعہ طیارہ کوئٹہ پہنچ گئی ہے،کیپٹن صفدر، مریم اورنگزیب ،سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنماﺅں بھی ہمراہ تھے، اس موقع پر لیگی رہنماﺅں کی جانب سے دوران سفر طیارے میں مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب کیلئے پکچر کیک کا خصوصی اہتمام کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات کے مطابق مریم نواز کی تاریخ پیدائش 28 اکتوبر1973 ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -