”سعودی عرب سفارت خانے میں یوم سیاہ کشمیر کے پروگرام کی اجازت نہیں دے رہا “سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

”سعودی عرب سفارت خانے میں یوم سیاہ کشمیر کے پروگرام کی اجازت نہیں دے رہا ...
”سعودی عرب سفارت خانے میں یوم سیاہ کشمیر کے پروگرام کی اجازت نہیں دے رہا “سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ سعودی عرب نے سفارتخانے میں یوم سیاح کشمیر سے متعلق پروگرام کا انعقاد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے پیغام مین کہا کہ ”سفارتی ذرائع اس بات کا اصرار کر رہے ہیں سعودی عرب نے ریاض میں ہنمارے سفارت خانے اور جدہ میں قونصل خانے کو 27 اکتوبر کو کشمیر سے متعلق یوم سیاح منانے کی تقریبا ت کا انعقاد کرنے کیلئے پرمٹ جاری کرنے سے انکار کر دیاہے ، اگر یہ سچ ہے تو پھر یہ شاہ محمود قریشی کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق اسرائیلی ارب پتی شخصیت حائم سابان نے امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں ایران، قطر اور سعودی عرب کے لوگ قتل کردیں گے۔

مزید :

قومی -