زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج
زمین پر قبضے کے خلاف سمون برادری کا عمر کوٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر  )ضلع سانگھڑکے علاقے اچھڑوتھرکے رہائشی محمد رمضان سموں، لکمیر سمون وغیرہ نے گاؤں کے معزز مگھن سمون کی قیادت میں حصول انصاف کےلیےپریس کلب کےسامنے احتجاجی  مظاہرہ کیا اور  مطالبہ کیاکہ ہمیں انصاف  اور تحفظ دیاجائے۔

پریس کلب عمرکوٹ کے سامنےضلع سانگھڑکےعلاقے اچھڑوتھرکےرہائشی محمد رمضان ولد   لکمیرسموں،محمد جمن،لطف علی سموں  اور دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ  علاقے  راٹکدہر مکان نرہاڑ میں شوکت سمون نامی شخص نےمبینہ طورپرسیاسی پشت پناہی کی بناپر 246 ایکڑ زمین کے غیرقانونی طریقے سے لیز دکھاکر اپنےہتھیاربند مسلح افرادبندے بٹھادیےہیں اور زرعی زمین پرایک نجی کمپنی کےٹاور لگوارہاہے ۔ان متاثرین کاکہناتھا کہ ہم مقامی لوگ ہے گذشتہ کئی سالوں سے   یہ زمینیں سنبھالےآرہے ہیں  لیکن اب  جان سےمارنےکی دھمکیاں بھی دی جاری ہے۔

محمد رمضان سموں نےمزید بتایاکہ ہم نے اس سارے معاملے کےمتعلق پیپلزپارٹی کی ایم این اےشازیہ مری کو بھی صورتحال سےآگاہ   کیا ہے اور پیپلزپارٹی کے  ایم این اے پیر نور محمد شاہ نے اس معاملے  کانوٹس لیتے ہوئے فریال تالپور اور دیگر سیاسی قائدین سے  انصاف دلوانے کی اپیل اوردرخواست کی ہے۔متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سانگھڑسےاپیل کی ہےکہ  انصاف کیاجائے اور   تحفظ دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -