لمز کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے

لمز کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے
لمز کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے طلباءبھی سڑکوں پر آگئے اور زوم کے ایک سمسٹر کی سات لاکھ روپے تک فیس اداکرنیوالوں نے یونیورسٹی اور لائبریری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

لاہور کے پوش علاقے میں موجود لمز کے باہراحتجاج کرتے ہوئے طلباءنے بتایا کہ یونیورسٹی کھولنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، ہمارے مستقبل کا سوال ہے ، آن لائن سمسٹر سے اس طرح کامیابی نہیں مل رہی، اس کی کوالٹی اور کلاس لینے کا معیار ٹھیک نہیں، میٹنگ ایک کلاس نہیں ہوتی، یہ مسئلہ کسی ایک آدھ طالبعلم کیساتھ نہیں بلکہ ہر طالبعلم کا یہی مسئلہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ایس ایس سی کے سٹودنٹ نے بتایا کہ وہ سات لاکھ روپے زوم سمسٹر کے لیے ادا کرچکے ہیں۔

طلباءنے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر   ’لمز کھولو‘آن لائن کلاسز نامعلوم‘یونیورسٹی آن لائن ، دماغی صحت آف لائن‘ کے نعرے درج تھے۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -پنجاب -لاہور -