پاکستان کو فیٹف میں سفارتی فتح ملی ہے،پاکستان سے متعلق فیصلہ بغیرووٹنگ اتفاق رائے سے ہوا،حماد اظہر 

پاکستان کو فیٹف میں سفارتی فتح ملی ہے،پاکستان سے متعلق فیصلہ بغیرووٹنگ ...
پاکستان کو فیٹف میں سفارتی فتح ملی ہے،پاکستان سے متعلق فیصلہ بغیرووٹنگ اتفاق رائے سے ہوا،حماد اظہر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہاہے کہ پاکستان کو فیٹف میں سفارتی فتح ملی ہے،پاکستان سے متعلق فیصلہ بغیرووٹنگ اتفاق رائے سے ہوا۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان کووسیع پیمانے پر بین الاقوامی تعاون حاصل ہوا،پاکستان کی سیاسی کمٹمنٹ اورنمایاں پیشرفت کا اعتراف کیاگیا ،ان کاکہنا ہے کہ بدقسمتی سے بعض حلقے غلط بے بنیاد معلومات پھیلا رہے ہیں،جن ممالک کاذکر کیاگیا ان میں سے کچھ فیٹف کے ممبر بھی نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -