"شہبازگل کون ہے" صحافی کے سوال پر مریم نواز کا حیران کن جواب

"شہبازگل کون ہے" صحافی کے سوال پر مریم نواز کا حیران کن جواب

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر شہبازگل کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا اور استفسار کیا کہ شہبازگل کون ہے؟

مریم نواز لاہور سے کوئٹہ پہنچیں تو صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ ڈاکٹر شہبازگل نے بیان دیا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت اس لیے  ہوئی تھی کہ  وہ والد کی دیکھ بھال کرسکیں۔ اس پر مریم نواز نے پوچھا کہ کس نے کہا ہے یہ ؟جواب ملا شہباز گل تو انہوں نے پھر پوچھا کہ یہ  کون صاحب ہیں؟ میں نہیں جانتی ۔ نوازشریف کے خطاب سے متعلق سوال پر مریم کا کہناتھاکہ " بالکل ، انشاء اللہ خطاب کریں گے "۔

بعدازاں مریم نواز کا کہناتھاکہ   پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ، عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے ،نواز شریف جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے بلوچستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے سی پیک میں اس کا بڑا حصہ رکھا ، سلیکٹڈ کی حرکتیں اور گھبراہٹ بتا رہی ہے کہ انہیں ہمارا نہیں بلکہ اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے  ۔

 25اکتوبر کے جلسے سے قبل تھریٹس الرٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت اور ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری ہے ، اس کا کیا مطلب ہے کہ جلسہ کینسل کردے کیاجلسہ کینسل کرنے سے تھریٹس ختم ہوجائیں گے ؟یہ کیا بات ہوئی ہے کہ جلسہ نہیں ہوگا تو تھریٹس نہیں ہوںگی اور اگر جلسہ ہوگا تو ہم سوچیں گے۔ سیاسی قائدین اور ورکرز کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے اگر 25اکتوبر کے جلسے یا اس سے قبل اور بعد میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -