وفاقی حکومت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا ، وزیراعظم نے کیا ہدایت کی ؟ جانئے 

وفاقی حکومت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا ، ...
وفاقی حکومت نے نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران کے لاپتا ہونے کا نوٹس لے لیا ، وزیراعظم نے کیا ہدایت کی ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے جیو نیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔

مشیر برائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے وزیراعظم کو فون کر کے جیو نیوز کے صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو ہدایت دی کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر سندھ حکام کے ساتھ رابطے میں رہے اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو تمام صحافیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے آئی جی سندھ سےگفتگو میں علی عمران کی جلد بازیابی کے لیے بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری داخلہ نے علی عمران کے معاملے پر تمام وفاقی ایجنسیوں کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گزشتہ روز کراچی سے لاپتہ ہونے والے صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لے چکے ہیں۔

مزید :

قومی -