’ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے‘ زبردستی مقدمات کی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ بھی بول پڑے

’ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے‘ زبردستی مقدمات کی خبروں پر وفاقی وزیر ...
’ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے‘ زبردستی مقدمات کی خبروں پر وفاقی وزیر داخلہ بھی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ خود اپنی گاڑی میں گئے ، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کڈنی سینٹر کے نئے یونٹ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی ماسٹر چابی انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے، پولیس کو دروازہ توڑنے کی کیا ضرورت ہے ،مریم بی بی جھوٹ بولتی ہے۔نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں علاج تو کیابخار بھی چیک نہیں کروایا، نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں انھیں واپس آ جانا چاہیے۔

کراچی واقعے سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا جبکہ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے تھے۔ان کا کہنا تھا قائد اعظم کے مزار پر بھٹو اور بینظیر نے بھی اس طرح کی حرکت نہیں کی ، لیڈر شپ ملک کو لوٹ کر باہر چلی گئی ہے، اداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے، جب یہ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں تو شہدا کے ورثا کو دکھ پہنچتا ہے۔