1947میں پاکستان کے قیام کے وقت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کتنی فوج بھیجی تھی ؟برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے بتا دیا
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر برطانوی ہاو¿س آف لارڈز کے تاحیات ممبر نذیر احمد نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1947 میں انڈیا اور پاکستان کی علیحدگی ہوئی تو اس وقت بھارت نے دس لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ وادی کے اندر اتاری اور آج تک انڈین آرمی کی طرف سے جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام کے بعد پوری دنیا نے اس قبضے کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور آج بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور حقائق کو تسلیم کرنے والے ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ بھارت کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی فورم پر بھارت کو تسلیم نہیں کرتے او ر27 اکتوبر کو انڈین ہائی کمیشن لندن کے باہر ایک بڑا تاریخی مظاہرہ کر کے اقوام عالم کو بتائیں گے کہ کشمیری آج بھی بھارت کے مظالم کا شکار ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔لارڈ نذیر نے مزید کہا بھارت کا صرف ایک کام ہے کشمیریوں پر ظلم اور پاکستان آرمی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا۔