جیونیوز کے لاپتہ صحافی علی عمران گھر پہنچ گئے

جیونیوز کے لاپتہ صحافی علی عمران گھر پہنچ گئے
جیونیوز کے لاپتہ صحافی علی عمران گھر پہنچ گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter@AajKamranKhan

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی جیو نیوز کے لاپتہ ہونے والے سینئر صحافی اپنی والدہ کے گھر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے اہلیہ کو ٹیلی فون کر کے آگاہ کر دیا۔ 

نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق لاپتہ ہونے والے جیونیوز کے صحافی گھر پہنچ گئے ہیں۔ سینئر صحافی علی عمران نے اپنی اہلیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور بتایا کہ میں والدہ کے گھر پہنچ گیا ہوں ۔ علی عمران 22گھنٹے کے بعد گھر واپس لوٹے۔علی عمران کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف ان کے بھائی کی مدعیت میں کروایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ علی عمران جمعہ سے لاپتا تھے ،علی عمران شام 7سے 8بجے کے درمیان اہلخانہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں واپس آجائیں گےلیکن اب وہ 22گھنٹے کے بعد گھر لوٹے ہیں۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے علی عمران کے لاپتہ ہونے پرنوٹس لیتے ہوئے شہزاد اکبر کو ہدایت دی تھی کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر سندھ حکام کے ساتھ رابطے میں رہے اور لاپتہ صحافی کی بازیابی میں مدد فراہم کرے۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو تمام صحافیوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -