گلگت کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا:بلاول بھٹو کا سکرودو میں خطاب

گلگت کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا:بلاول بھٹو کا سکرودو میں ...
گلگت کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا:بلاول بھٹو کا سکرودو میں خطاب

  

سکردو(ڈیلی پاکستان آن لان)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا۔ عمران خان نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا ہے،آج مزدور،کسان سمیت ہرکوئی مہنگائی سے پریشان ہے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا،جنوبی پنجاب صوبے کا بھی وعدہ لیکن ہر وعدے پریوٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلگت کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ اسپتال اورتعلیمی ادارے بنائے، انہوں نے گزشتہ 2 سال کے دوران ایک نئی یونیورسٹی یااسپتال نہیں بنایا۔50لاکھ لوگوں کو گھر دینے کا وعدہ کر کے ان سے چھت چھین لی گئی،ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا آج لوگ بے روزگار ہوگئے، آپ لوگ عمران خان کے وعدے پر یقین نہ کریں۔.

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج اسلام آبادمیں سرکاری ملازمین سراپااحتجاج ہیں،مزدور،کسان سمیت ہرکوئی مہنگائی سے پریشان ہے ۔حکومت اسٹیل ملزبندکرناچاہتی ہے، اب گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو تبدیلی کی تباہی سے بچانا ہوگا۔

مزید :

قومی -