کوسٹ گارڈعملےکی بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کوسٹ گارڈعملےکی بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کوسٹ گارڈعملےکی بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  

پسنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی تین ہزار کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پسنی میں کارروائی کے دوران گاڑیوں میں چھپائی گئی تین ہزار 180کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔کوسٹ گارڈ عملے نے 3سنگل کیبن گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، جو بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی۔ملزمان منشیات کو لانچوں کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -