ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے اظہر علی کی جگہ کونسا کھلاڑی موزوں انتخاب ہو گا?رمیض راجہ نے بتا دیا

ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے اظہر علی کی جگہ کونسا کھلاڑی موزوں انتخاب ہو ...
ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے اظہر علی کی جگہ کونسا کھلاڑی موزوں انتخاب ہو گا?رمیض راجہ نے بتا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیض راجہ نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان موجودہ کپتان اظہر علی کے موزوں متبادل ہیں۔نجی نیوز چینل ڈان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  رمیض راجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر موجود ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے ہم ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کر رہے ہیں، لہٰذا ہمیں قیادت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی ایک بے لوث انسان ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی ہے لیکن کپتان کی حیثیت سے وہ بروقت صحیح فیصلے نہیں کر سکے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اظہر اور پاکستان کرکٹ دونوں کے لیے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کی قیادت تبدیل کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں محمد رضوان، اظہر کے موزوں متبادل ہوں گے کیونکہ ان میں ٹیم کی قیادت کی صلاحیت ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

مزید :

کھیل -