سندھ پولیس کے اہم ترین افسر کو کورونا ہو گیا

سندھ پولیس کے اہم ترین افسر کو کورونا ہو گیا
سندھ پولیس کے اہم ترین افسر کو کورونا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔گھر میں خود کو قرنطینہ کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق غلام نبی میمن نے کورونا کی رپورٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔غلام نبی میمن 14روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ 
خیال رہے کہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے جمعہ کے روز اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔

مزید :

قومی -