موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی 5سالہ بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے?عابد ملہی کی اہلیہ نے دلخراش بات بتا دی

موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی 5سالہ بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے?عابد ملہی کی ...
موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی 5سالہ بیٹی کہاں اور کس حال میں ہے?عابد ملہی کی اہلیہ نے دلخراش بات بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابدملہی کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی تحویل میں ہے۔والدہ بشریٰ بی بی کاکہنا ہے بیٹی عروج فاطمہ سے ملنے نہیں دیا جا رہا،ڈیڑھ مہینے سے بیٹی کی شکل دیکھنے کو ترس گئی ہوں۔

نجی نیوز چینل سٹی 42 کے مطابق سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے بعد پورا خاندان تو آزاد ہو گیا  مگر اسکی بیوی آج بھی اپنی پانچ سالہ بیٹی عروج فاطمہ سے جدا ہے ۔  بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں ہے۔ بشری متعدد بار چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےدفتر میں گئی ہے مگر ماں کو بیٹی سے ملنا تو درکنار دروازے سے داخل نہیں ہونے دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -