ایک اور نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا 

ایک اور نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل ...
ایک اور نون لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نون لیگی ایم پی اے فیصل خان نیازی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سےتفصیلی ملاقات کرتے ہوئے سردارعثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا،ملاقات میں  میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعلیٰ نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے ، آپ کے ساتھ ہیں۔ میٹنگ میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے، اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے، آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا،عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے، منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -