پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ ...
پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بڑا دعویٰ کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نےکہا ہے کہ جس وزیراعظم کی آنکھ دن کو نہیں کھلتی  اسکو  کیسے پتہ چلے گا کہ مہنگائی کیوجہ سے عوام کس کرب میں مبتلا ہیں؟ وزیر اعظم کی آنکھوں پر بندھی اقتدار کے نشے کی پٹی جلد اترنے والی ہے،وزیراعظم ہاؤس کے سامنے بوڑھی خواتین  اور بے روزگار کئے جانے والے سراہا احتجاج لیکن اقتدار کی ہوس میں مبتلا حکمران اندھے اور بہرے بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم  عمراان خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئےسید نیئر حسین  بخاری نے  کہا کہ تڑیاں لگانے والوں کو مار پڑنے کا خوف لاحق ہو گیا ہے، اشرافیہ کو ریلیف دینے کیلئے غریببوں کو تکالیف میں مبتلا کرنے والوں کی نیندیں ہی نہیں  ہوش بھی  اڑے ہوئے ہیں،بھوک و افلاس سے لاغر غریبوں کے دکھ اور بے روزگار نوجوانوں کے والدین کی گھریلو پریشانیاں  بند دماغ حکمران نہیں دیکھ سکتے ۔نیر بخاری نے کہا کہ ناائل نالائق حکمرانوں نے ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کردیا ہے ،بردار  اور خطے کے دیگرممالک سے تعلقات میں سر مہری ہے ۔ نیر بخاری نے کہا کہ تھانیداری دکھانے کے شوقین وزیراعظم کا بیان اپوزیشن کو برائے راست دھمکی ہے، وزیراعظم کا اپوزیشن رہنماؤں کو ہر صورت میں جیل میں ڈالنا ذاتیات پر اتر آنے کے مترادف ہے، ننگے پاؤں گھر کی دیواریں پھلانگ کے بھاگ جانے والوں سے قوم پوری طرح آگاہ ہے،  پیپلز پارٹی کو مظلوم عوام  کی حمائت سے نہیں روکا جاسکتا ،عوامی حقوق کی بازیابی کی خاطر جیل جانا ہمارے لئے نئی بات نہیں وزیراعظم اپنی اور نیب زددگان کی خیر منائیں قومی خزانے کے خائنوں کا احتساب اور  حساب بھی ہو گا ۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت کتنی بھی دھمکیاں لگا لے، پیپلزپارٹی ان دھمکیوں کے ڈر سے پیچھے  ہٹنے والی نہیں ،عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، پی ڈی ایم تحریک کے نتیجے میں اس سلیکٹڈ حکومت کو گھر جانا ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  ملک کے اہم ادارے سے متعلق بیانات دیکر وزیراعظم اس ادارے کو متنازعہ بناے سے گریز کر کریں، وزیراعظم کے بیانات اور تاثرات سے بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے ،پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ کے بعد کراچی کے کامیاب ترین جلسوں  نے جعلی حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کوئٹہ جلسہ بھی کامیاب ترین جلسہ ہوگا ، ابھی تو پی ڈی ایم نے اڑان بھری ہے اور  حکمرانوں کے اوسان خطا ہونا شروع ہیں،  ابھی سے حکومت کے گھبرا جانے پر تعجب ہے۔

مزید :

قومی -