کوئٹہ میں اپوزیشن جلسے سے قبل حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

کوئٹہ میں اپوزیشن جلسے سے قبل حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی
کوئٹہ میں اپوزیشن جلسے سے قبل حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے دارالحکومت  کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹے کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کل کوئٹہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔ سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر حکومت بلوچستان سے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور پولیس کی اضافی نفری شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -