کابل دھماکہ قابل مذمت،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی:شاہ محمود قریشی

کابل دھماکہ قابل مذمت،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری ...
کابل دھماکہ قابل مذمت،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےافغانستان کےدارالحکومت کابل میں  تعلیمی مرکز پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے افعان حکومت اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے،پاکستان نے دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔ وزیر خارجہ نے جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل کے ایک تعلیمی مرکز کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ 57 زخمی ہو گئے ہیں،اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی جبکہ افغان طالبان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔

مزید :

قومی -