کٹھی پتلی حکومت سے بات کرناگناہ سمجھتی ہوں،ہماری تحریک سے مارشل نہیں لگے گا: مریم نواز

کٹھی پتلی حکومت سے بات کرناگناہ سمجھتی ہوں،ہماری تحریک سے مارشل نہیں لگے گا: ...
کٹھی پتلی حکومت سے بات کرناگناہ سمجھتی ہوں،ہماری تحریک سے مارشل نہیں لگے گا: مریم نواز

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ کٹھی پتلی حکومت سے بات کرنے کو گناہ سمجھتی ہوں،بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں ہوں،حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔ ہماری تحریک سے مارشل لا لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بلوچستان میں بی اے پی پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ا، ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں، اب لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ مافیا کیا ہوتا ہے، کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں، بیک ڈور ڈپلومیسی کی عادی نہیں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے گرے گی۔ان کاکہنا تھا کہ اب اس حکومت کا رہنما مشکل ہو چکا ہے،اگر استعفے دیں تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کافرض ہے کہ ناراض لوگوں کوسنے،جب چیزیں غلط ہوں گی توآوازاٹھے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی،ناراض لوگوں کوقومی دھارے میں لیکرچلنے سے ملک مستحکم ہوگا۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -