رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے کوئٹہ داخلہ پر پابندی،  پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے کوئٹہ داخلہ پر پابندی،  پیپلز پارٹی نے حکومت کو ...
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے کوئٹہ داخلہ پر پابندی،  پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ پر کوئٹہ میں داخلہ پر پابندی حکومت کا  جابرانہ اقدام ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے ہی ملک کے ایک صوبے میں داخل ہونے سےکیسےروکاجاسکتاہے؟حکومت پی ڈی ایم کے دو جلسوں سےہی  ڈرگئی،اپوزیشن گھبرائی ہوئی حکومت کےہتھکنڈوں سے  ڈرنے والی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ جلسے سے قبل ڈرانے دھمکانے کے بعد پابندیوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، حکومت کچھ بھی کر لے اس کے دن گنے جا چکے۔ ترجمان بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے،  پی ڈی ایم کا ہر جلسہ اس کیلئے ایک دھکا ثابت ہو رہا ہے ہے، غیرقانونی، غیرائینی اقدامات سے حکومتیں بچتیں تو آمر کبھی نہ بھاگتے،اس کٹھ پتلی راج کا خاتمہ بھی وہی ہوگا جو آمروں کا ہوا۔

یاد رہے کہ  پی ڈی ایم کے 25 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی غرض سے کوئٹہ پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -