کوئٹہ جلسے کی انتظا میہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سردار اختر مینگل کا الزام

کوئٹہ جلسے کی انتظا میہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سردار اختر مینگل کا الزام
کوئٹہ جلسے کی انتظا میہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،سردار اختر مینگل کا الزام

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سر دار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جن تنظیموں کے نا موں سے ہمیں تھر ٹ دیا جا رہا ہے انکا ہم نےنہیں بلکہ حکمرانوں نےنقصا ن کیاہے،ہم دہشت گردی سے ڈرنے والےنہیں،بلوچستان کے فیصلے ہمیشہ تا ریخی رہے ہیں ، کوئٹہ کاجلسہ نہ صرف تار یخی بلکہ جمہوریت پرشب خون ما رنےوالی قو توں اورجمہور یت کاقتل عام کر نےوالےتا بوت میں آخر ی کیل ثا بت ہوگا، کوئٹہ جلسے کی انتظا میہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حکومت بلوچستان کے ترجمان کرائے کی کرسی کی طرح ہیں، انکے بیان پر کوئی تبصر ہ نہیں کرونگا۔

 ایو ب سٹیڈ یم کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سر دار اختر مینگل نے کہا کہ حکو مت کہتی ہے میڈ یا آزاد ہے اور آزادی اظہارے را ئے بھی ہے، ملک میں اس وقت مکمل جمہوریت نہیں اور نہ ہی اظہار رائے کی آزادی ہے ،وفا قی اور صو بائی حکو متیں اپنی حر کتوں سے ثا بت کر رہی ہیں کہ جمہور یت اب بھی تہہ خا نوں میں قید ہے،کوئٹہ جلسے کی انتظا میہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سا ؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سہو لیات مہیا کر نے والوں کو بھی دھمکایا جا رہا ہے، حکو مت انتظا ر کرے دل بڑ ا رکھ کر جلسے کو دیکھے، جب جلسے کی آوزیں حکمرانوں کی کا نوں میں گو نجیں گی تب انہیں سیا سی جما عتوں کی قوت کا احساس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک بلو چستان کا احساس محرومی ختم نہیں کیا جا تا اور یہاں کے لوگوں کو برابر کے شہری تصور،تحفظ کا احساس نہیں د لایا جا تا اور مسنگ پر سنز با زیا ب نہیں ہو تے یہاں جمہور یت بے معنی رہے گی ، جن تنظیموں کے نا موں سے ہمیں تھر ٹ دیا جا رہا ہے انکا ہم نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے نقصا ن کیاہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں نہ ڈر ائے، بلو چستان میں ہم نے بہت دہشتگر دی دیکھی ہے، اگر حکومت کےاپنےدل میں ڈرہےتو وہ اپنےپاس رکھے،انہیں کا م آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکو مت بلو چستان کا تر جمان کر ائے کی کرسی کی طر ح ہے ،انکی حیثیت ہر دور میں اس کر سی کی طرح ہے جو بعد میں کسی اور جگہ ہو گی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -