پی ڈی ایم کی کشتی کرپٹ مافیاز سے بھری ہوئی ہے ، اپوزیشن جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں:نیلم حیات ملک

پی ڈی ایم کی کشتی کرپٹ مافیاز سے بھری ہوئی ہے ، اپوزیشن جماعتیں ملک میں افرا ...
 پی ڈی ایم کی کشتی کرپٹ مافیاز سے بھری ہوئی ہے ، اپوزیشن جماعتیں ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں:نیلم حیات ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب حکومت کی ترجمان نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں انقلاب کے نام پر افرا تفری پھیلانا چاہتی ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ملک اس وقت انتشار اور افراتفری کامتحمل نہیں ہو سکتا ، جمہوریت کے نام نہادعلمبردار گوجرانوالہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں سرکس لگانے جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کی کشتی کرپٹ مافیاز، سوداگروں، مورثی سیاست دانوں اور بھگوڑوں سے بھری پڑی ہے،پاکستانی قوم اب اِن کی چالوں میں نہیں آئے گی۔

لاہور میں چوہدری فواد رسول بھلر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم حیات ملک نے کہا کہ اپوزیشن دانستہ طور پر پارلیمانی نظام کے خلاف بغاوت، آئین اور جمہوریت کی دھجیاں اڑا نےکےایجنڈے پرعمل پیراہے،اپوزیشن کی غیرسنجیدگی اورغیرآئینی اقدامات سے ملک کی مشکلات میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ ہو گا۔انہوں نےکہاکہ  پی ڈی ایم سیاسی خانہ بدوشوں کا ایک تماشااورعجیب و غریب ٹولہ ہےجو جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازشوں میں مصروف ہے،بار بار  باریاں لینے والے31 سال اقتدار میں رہے لیکن کرپشن کے علاوہ قوم وملک کے مسائل حل نہیں کئے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان این آر او کے وکیل صفائی بننا چاہتے ہیں تاکہ ملک لوٹنے کا تسلسل قائم رکھ سکیں،اپوزیشن کا حصول اقتدار کےلیےگٹھ جوڑ نظریات کی جنگ نہیں،عوام ان جمہوری مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں ان کی سیاست اصولی نہیں حصولی سیاست کا خاتمہ قریب آچکا ہے،جیسے جیسے یہ جلسے کر رہے ہیں ،عوام کے سامنے ان کے عزائم کھتے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -