خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا دعویٰ، تصویر بھی جاری کردی 

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا ...
خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح ، معروف صحافی کا دعویٰ، تصویر بھی جاری کردی 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزادی  کا سعودی عرب میں نکا ح ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا۔یہ تقریب 12 ربیع الاول کے دن ہوئی۔انہوں نے بتا یا کہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد ی کا نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایاجس میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے۔زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ لاہور میں شادی کی تقریب 10نومبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ موجود ہیں ۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -