پاک بھارت ٹاکرا، وزیراعظم عمران خان شاہینوں کی جیت کیلئے پُرامید
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے وہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے پْرامید ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقاء سے کرکٹ سے متعلق گفتگو میں کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمران خان نے کہا ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے، بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی، دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔ انشا ء اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔
وزیراعظم پرامید