میٹرو بس سروس جزوی بحال  اورنج لائن ٹرین بدستور بند 

میٹرو بس سروس جزوی بحال  اورنج لائن ٹرین بدستور بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی،سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث بس سروس ایم اے او سے شاہدرہ تک بند رہے گی،اورنج لائن ٹرین بدستور بند ہے۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او کالج سٹاپ تک چلایا جارہا ہے۔سکیورٹی سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ایم اے او سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند ہے۔ دوسری جانب احتجاج اور دھرنے کے باعث اورنج لائن ٹرین سروس بدستور بند ہے۔بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر توڑ پھوڑ سے متاثرہ اورنج لائن کے چار اسٹیشنز کی بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا۔
میٹرو بس 

مزید :

صفحہ اول -