این اے 133 ضمنی الیکشن،شائستہ پرویز ملک (ن) لیگ کی امیدوار
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نے شائستہ پرویز ملک کو ٹکٹ کیلئے نامزد کر دیا۔یاد رہے کہ چن روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدر اور سینئر رہنما پرویز ملک انتقال کر گئے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے این اے 133 کا ٹکٹ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جمشید اقبال کو دیا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 133 لاہورسے پارٹی انتخابی ٹکٹ مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے دیدی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو انتخابی ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تائید و توثیق کر دی۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک کو ن لیگ کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ان کے خاندان کی مسلم لیگ کے لیے بے بہا قربانیاں ہیں۔
شائستہ پرویز ملک