بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے عوام کو نقصان ہوا،شہباز شریف

  بلدیاتی ادارے نہ ہونے سے عوام کو نقصان ہوا،شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی نچلی ترین سطح پر عوام کو بااختیار بنانے کی طرف ایک ناگزیر امر ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ان اداروں کے موجود نہ ہونے سے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں جو ان اداروں کی بحالی کے مطالبے پر مضبوطی سے ڈٹے رہے اور اس کے لیے طویل جدوجہد کی۔
شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -