منی لانڈرنگ، 2 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
لاہور(نامہ نگار (ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے 20 سال سے منی لانڈرنگ کرنے والے دوملزموں شعیب بٹ اور وسیم احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دے دیا دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے منی لانڈرنگ کے غرض سے پچھلے 20 سال سے حوالہ ہنڈی کا سیٹ اپ لگا رکھا تھا، ملزمان 34 بین الاقوامی کاروباروں کی ادائیگیوں کا غیر قانونی کام کرتے ہیں، ملزمان نے پاکستان سمیت دبئی اور چائینہ میں بھی سیٹ اپ لگا رکھا ہے. جوہر ٹاؤن میں موجود ملزمان کے دفتر سے بھاری مقدار میں لوکل اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ملزمان سے تین موبائل فون، 4 لیپ ٹاپ، تین پن ڈرائیو، کرپٹو کرنسی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، انٹرنیشنل ٹریڈ کی ڈپازٹ سلپس، بینکس اور انٹرنیشنل بینکوں کاریکارڈبھی بر آمد کیا گیا۔