امن وامان کی صورتحال، ملزمان کو تیسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا
لاہور(نامہ نگار (لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر زیر حراست ملزمان کو تیسرے روز بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاسکا اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز نے ایڈمن ججز سمیت جوڈیشل کمپلیکس کی تمام عدالتوں کو مراسلہ بھجوا دیا مراسلہ میں کہا گیاہے کہ پولیس کی نفری امن عامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود ہے،زیر حراست ملزمان کی عدالت پیشی کے لیے نفری فراہم نہیں کی جا سکتی،استدعاہے کہ عدالتیں مقدمات میں نئی تاریخیں مقرر کر دیں۔