زیورچھیننے کے مقدمہ میں ملزمہ کی 50ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگار (ضلع کچہری نے داتا دربار میں خاتون پر حملہ کر کے اس کے کان کا جھمکا چھیننے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ خاتون رخسانہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی سینئرسول جج عامر نذیر اعوان نے ملزمہ کے خلاف کیس پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت بتایا کہ ملزمہ نے داتا دربار پر مدعیہ پر حملہ کر کے اس کو زخمی کرکیا، حملے کے دوران ملزمہ کے کان پر گہرہ زخم آیااوراسی دوران ملزمہ نے اس کے کان میں پہنی بالی چھین لی اور فرارہوگئی تھی،جس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے۔