سندر، شادی کی تقریب پرچھاپہ، 13 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس کا ہوائی فائرنگ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت غیر اخلاقی وغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سندر پولیس نے رات گئے جاری رہنے والے شادی کی تقریب پر ریڈ کر کے فحش ڈانس،نازیبا حرکات اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 13 ملزمان گرفتارکر لئے گرفتار ملزمان میں سلطان عرف مہک ملک،جمشید عرف کشش، ساجد علی، محمد طارق، اصغر،غلام مرتضیٰ،بلال، ارسلان، محمد احمد،آصف علی،وقاص، اویس اور شرافت علی شامل ہیں پولیس نے اسلحہ، شراب، ایمپلی فائرقبضہ میں لے لئے ملزمان کیخلاف ہوائی فائرنگ،شراب نوشی،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔