بہترصفائی نہ ہونے پر واسا ملازم نوکری سے فارغ

  بہترصفائی نہ ہونے پر واسا ملازم نوکری سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)واسا کی تاریخ میں پہلی بارصفائی بہتر نہ ہونے پر واسا ورکر نوکری سے نکالا گیا۔ سینی ٹیشن ورکر عادل پر صفائی ٹھیک طریقے سے نہ کرنے کا الزام تھا۔ انکوائری رپورٹ میں عادل کو شنوائی کا موقع دیا گیا، مگر وہ مطمئن نہ کرسکا۔ واسا ورکر کو نوکری سے نکالے جانے کا پروانہ بھی جاری کردیا گیا۔اس سے قبل صفائی بہتر نہ ہونے پرملازمین کو شوکاز نوٹس یا پھر وضاحت طلب کی جاتی تھی۔