ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1277بیڈز ڈینگی مریضوں کیلئے مختص

  ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1277بیڈز ڈینگی مریضوں کیلئے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کے زیر اہتمام لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں 1277 بیڈز ڈینگی کے مریضوں کے لیے مختص کر دیے گئے بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ 528 بیڈز خالی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ دیگر سر کا ر ی ہسپتالوں میں 171 بیڈز مختص، 33 بیڈز پر مریض زیر علاج اور 138 بیڈز ابھی خالی ہیں۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ لاہور کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 787 بیڈز مختص، 471 بیڈز پر مریض زیر علاج اور 316 بیڈز خالی ہیں۔ میو میں 77، جناح  38 بیڈز،  جنرل ہسپتال میں 14 بیڈز خالی ہیں: سروسز ہسپتال میں 6 اور ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 301 بیڈز خالی ہیں چلڈرن ہسپتال میں 22 بیڈز اور نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں 5 بیڈز خالی ہیں۔کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 15 بیڈز اور ہسپتال شاہدرہ میں 53 بیڈز خالی ہیں۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مذید کہا کہ تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریمپ اپ پلان کے تحت ڈینگی کے مریضوں کے لیے بیڈز فراہم کئے جائیں گے۔