لاء گریجوایٹس کی تنظیم کا متاثرہ طلبہ کے حق میں مظاہرے کا اعلان

لاء گریجوایٹس کی تنظیم کا متاثرہ طلبہ کے حق میں مظاہرے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)لاء گریجویٹس کی نمائندہ تنظیم  (APLA)نے  بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں زیر تعلیم ہزاروں متاثرین  طلبہ کے حق میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق (APLA)کے چیئرمین سلیم سندھو نے کہا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے 21 ہزار سے زائد طلبہ کے مستقبل کو بچانے کے لیے 26 اکتوبر بروز بدھ کو  پنجاب اسمبلی چئیرنگ کراس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی جائے گی اور مطالبات کی منظوری  تک  احتجاج ہوگا۔گورنر ہاؤس کے سامنے مستقل طور پر دھرنا دیا جائے گا۔