وائز کالج کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب،انعامات تقسیم
لاہور(پ ر)1991 سے قائم شدہ ادارہ وائز کالج میں لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان میں 1100 میں سے 1030نمبر لے کر کالج میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ علیز ے دانیال اور 11دیگر نمایاں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب حوصلہ افزائی کا انعقاد کیاگیا۔جس کی مہمان خصوصی مسز بشریٰ سہیل (اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کے سپانسرز) نے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور طلبہ کی محنت کو سراہا۔سی ای او، وائز کالج پروفیسر حامدہ طارق نے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بطور اعزاز نقد انعامات اور اسناد سے نوازا۔اس موقع پر پروفیسر حامدہ طارق نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج ایک فلاحی ادارہ ہے جوکہ مستحق ویتیم بچوں اور بچیوں کو عالمی معیار کی فری کالج،یونیورسٹی تعلیم اور سکلزکورسزکرائے جاتے ہیں۔یہ طلباء اپنی ذہنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی دیکھاتے ہیں اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔ایسے طلباء کالج کا فخر ہیں۔اس موقع پر وائز کالج کی سی۔ای۔او نے بچوں کے والدین اور سپانسرز کے تعاون کو سراہااورمبارک باد پیش کی۔