تاجروں کے حقوق کی ترجمانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عثمان ملک

تاجروں کے حقوق کی ترجمانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،عثمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، آرگنائزر انجمن تاجران قائد اعظم گروپ محمد عثمان ملک نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے حقوق کی ترجمانی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مسائل کے تدارک اور مشکلات سے نجات کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ ملک میں معاشی حالات اس وقت دو راہے پر کھڑ ے ہیں بحران عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ حکومت معاشی حالات میں بہتری کی طرف آئے۔ ہمارا منشور اور نظریہ تاجر برادری کے مسائل کا موثر اور پائیدار حل تھا اور آج بھی ہے۔