لیسکو انجینئرز کے مسائل حل کرنے کیلئے 10کمیٹیوں کی تشکیل

  لیسکو انجینئرز کے مسائل حل کرنے کیلئے 10کمیٹیوں کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) لیسکو انجینئرز ایسوسی کے صدر انجینئر رانا وسیم اقبال نے لیسکو انجینئرز کے مسائل کے حل کیلئے دس کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ لیسکو انجینئرز افسران کی شکایات کے حل کے لئے جنرل سیکرٹری انجینئرز فیاض احمد اور دیگر عہدیداروں کوشامل کیا گیا دیگر ٹیم میں سینئر نائب صدر انجینئر حماد اللہ بھی شامل، فنانس معاملات کو دیکھنے کیلئے انجینئرز ثنا اللہ کو فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی، کمیٹی  ایک میں انجینئر زاہد قیوم،انجینئر ظفر اللہ، راؤ کامران،انجینئر ملک بلال،انجینئر احمد سرفراز،انجینئر منظور الحسن، انجینئر ثنا محمد یہ کمیٹی لیسکو ہیڈ کوارٹر سے متعلق مسائل کو دیکھے گی۔جبکہ فیلڈ فارمیشن کودیکھنے کے لئے کمیٹی نمبر 2 میں انجینئر حماد اللہ،انجینئر نعمان بھٹی،انجینئر شاہ نواز،انجینئر نعمان قادر،انجینئر عامر نواز،انجینئر رضوان رشید،انجینئر عظیم بٹ اور متعلقہ سرکل چیئرمین وائس چیئر مین اورممبران شامل ہیں جبکہ لیسکو کے اہم عہدہ فنانس کو ڈیل کرنے کے لیے انجینئر فراز شیخ،انجینئر سید وزیر حسین اور انجینئر تفسیر احمد کو ٹاسکدیا گیا ہے۔