پاکستان بھارت کیخلاف فتح حاصل کریگا:جان شیر خان

  پاکستان بھارت کیخلاف فتح حاصل کریگا:جان شیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش کے نامور سابق کھلاڑی جان شیر خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ پاکستان میچ اپنے نام کرلے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ عمدہ کھیل سے بھارت کو شکست دیکر پوری قوم کو خوشی فراہم کرے جان شیر خان نے کہا کہ کرکٹ سے لگاؤ ہے اور خاص طو ر پر پاک بھارت میچ تو ضرور دیکھتا ہوں امید ہے کہ کاٹنے دار مقابلہ ہوگا میرے خیال میں پاکستان کی ٹیم بھارت سے کچھ بہتر ہے میدان میں میچ کو آسان لینے کی ضرورت ہے اور ہر کھلاڑی اپنا بہترین کھیل پیش کرے۔