پاکستان کی بھارت سے جیت کے لئے پر امید ہوں، ماہور

پاکستان کی بھارت سے جیت کے لئے پر امید ہوں، ماہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ویمن بیڈمنٹن سٹار ماہور شہزاد نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا شد ت سے انتظار ہے ا ور میں تو پاکستان کی جیت کے لئے مسلسل دعائیں کررہی ہوں شائقین کی طرح مجھے بھی اس میچ کا شدت سے انتظار ہے اور آج فیملی کے ساتھ میچ دیکھوں گی ماہو ر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بھارت سے بہتر ہے اور میر ی تو خواہش ہے کہ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں نہ صرف بھارت سے میچ جیتے بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرے او ر قومی ٹیم اگر محنت سے کھیل پیش کرے توٹارگٹ مشکل نہیں۔
 اس کے لئے یہ ٹارگٹ مشکل نہیں ہے کپتان بابر اعظم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بہترین کپتانی کے ساتھ ساتھ آج اچھی بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کریں گے۔